ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر: فوج میں بھرتی کے لئے 40 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی

جموں و کشمیر: فوج میں بھرتی کے لئے 40 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی

Sun, 03 Nov 2019 23:02:51    S.O. News Service

جموں،3؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) فوج میں بھرتی ہونے کے لئے کشمیر میں نوجوان کافی پر جوش نظر آ ر ہیں اور ریاست کے تین اضلاع میں 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے فوج میں بھرتی ہونے کی درخواست دے کر اپنے جوش و خروش کا تعارف کرایا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں چل رہی فوج کی بھرتی کے لئے 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ فوج میں بھرتی کے لئے پہلے روز اتوار کو منعقد ہ بھرتی ریلی میں تقریباً تین ہزار نوجوان فیزیکل ٹیسٹ میں شامل ہوئے۔ فوج کی جانب سے بھرتی کے لئے سانبہ کے ساتھ ساتھ جموں اور کٹھوا اضلاع میں بھی بھرتی مہم چلائی جا رہی ہے۔

تین نومبر سے 12 نومبر کے درمیان چلنے والی اس بھرتی ریلی کے کامیاب انعقاد میں فوج کا گرج ڈویژن، ضلع پولس اور انتظامیہ مصروف ہے۔ اس میں شامل ہونے والے نوجوانون بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل دیویندر آنند نے کہا ’’بھرتی ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوان شامل ہو رہے ہیں اور تینوں اضلاع میں 44000 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت ہے اور كمپوٹرایزڈ ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے‘‘۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھرتی میں شرکت کرنے والوں کو کسی بھی دلال کو پیسہ نہیں دینا چاہیے کیونکہ بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت ہے اور آخری سلیکشن صرف فیزیکل، تحریری اور طبی ٹیسٹ کے بعد کی جائے گا۔


Share: